کراچی یونیورسٹی میں طلبہ میں تصادم، 2 زخمی، 3 گرفتار

نقاب پوشوں نے بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا، زخمی طالبعلم
<p>فائل فوٹو: آن لائن</p>

فائل فوٹو: آن لائن

کراچی یونیورسٹی میں نقاب پوش گروہ نے کینٹین میں موجود طلبہ پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا، واقعے میں 2 طلبہ شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے تین طلبہ کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں میں جھگڑے کے دوران طالبعلموں نے آزادانہ طور پر ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا استعمال کیا، واقعے میں ملوث 3 طلبہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

جھگڑے کے دوران زخمی ہونیوالے ایک طالب علم کے مطابق 20 سے 25 نقاب پوش لڑکوں نے بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا، دو طلبہ کے سر پھٹ گئے۔

Karachi University

student clash

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div