دنیا کا مہنگا ترین ہیرا، قیمت 10 ارب روپے

11.15 کیرٹ کے ولیم سن پنک اسٹار کی نیلامی ہانگ کانگ میں ہوئی

ہانک کانگ میں دنیا کا مہنگا ترین ہیرا 49.9 ملین ڈالر (10 ارب سے زائد) میں فروخت کردیا گیا۔

گلابی رنگ کے اس نایاب ہیرے کی فروخت نے کسی بھی ہیرے کی سب سے زیادہ قیمت پر نیلامی کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

گیارہ اعشارہ 15 کیرٹ کے ولیم سن پنک اسٹار نامی اس ہیرے کی نیلامی جمعہ کو ہانگ کاگ میں ہوئی جس کے خریدار کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

یہ اس وزن اور معیار کا دوسرا ہیرا تھا جو نیلامی میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا۔

HONGKONG

williamson pink star

rare diamond

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div