پختہ نشانہ ہی سپاہی کی پیشہ وارانہ مہارت کا عکاس ہے، آرمی چیف

آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مقابلے،2ہزار نشانہ بازوں کی شرکت

پاک آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے بیالیسویں مقابلے میں دو ہزار نشانہ بازوں نے شرکت کی۔

جہلم گیریژن میں 42 ویں پاک آرمی رائفل ایسوسی ایشن مقابلوں کی اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی اور ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اعزازی مہمان بنے۔

بائیس اگست سے 10 اکتوبر تک جاری رہنے والے مقابلوں میں 2ہزار نشانہ بازوں نے حصہ لیا جس میں آرمی، نیوی، ایئرفورس،سول آرمد فورسز، رینجرز، جی بی اسکاؤٹس، عام نشانہ باز شہری بھی شامل تھے۔

آرمی چیف نے مقابلوں کے شرکاء سے ملاقات میں نشانہ بازی کی مہارت اور معیار کو سراہا ۔ کہا عسکری تربیت کے بنیادی مقاصد میں نشانہ بازی کی مرکزی اہمیت رہنی چاہئے کیونکہ پختہ نشانہ ہی فوجی کی پیشہ وارانہ مہارت کا عکاس ہے۔

فارمیشن مقابلوں میں منگلا کور کی پہلی اور بہاولپور کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سول آرمد فورسز کیٹیگری میں پنجاب رینجرز اول اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس دوئم رہی۔

انٹر سروسز میچز میں 4 میں سے3 مقابلوں کی فاتح پاک فوج، چوتھا مقابلہ پاک بحریہ نے جیتا۔چیف آف آرمی اسٹاف ، چیف آف نیول اسٹاف مقابلوں میں پاک بحریہ کی دوسری پوزیشن جبکہ چیف آف ایئر اسٹاف مقابلوں میں دوسری پوزیشن پی اے ایف نے حاصل کی۔

پاکستان آرمی اسنائپر اسکول کے 11 شرکاء کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات سربراہ پاک فضائیہ ائرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے تقسیم کیے۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے میرپور آزاد کشمیر میں جڑی کس کینٹ کا دورہ کرکے آرمی پبلک اسکول کا افتتاح بھی کیا۔

Pakistan Army

ARMY CHIEF

general qamar javed bajwa

Tabool ads will show in this div