عمران خان کا آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے عدالت سے رجوع کرنیکا عندیہ
سابق وزیر اعظم عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا۔
اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس قومی سلامتی پر سنگین حملہ ہیں کیونکہ ان سے وزیر اعظم آفس (PMO) اور وزیر اعظم ہاؤس (PMH) کے پورے حفاظتی نظام پر سوالات اٹھتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بطور وزیر اعظم (PM) میری رہائشگاہ کی محفوظ لائن بھی (bugged) تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیے: عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ان آڈیوز کی پڑتال کیلئے عدالت سے رجوع کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ایک جے آئی ٹی (JIT) کے ذریعے سراغ لگایا جاسکے کہ کون سی انٹیلی جنس ایجنسی (Bugging) کی ذمہ دار ہے اور کون یہ آڈیوز جاری کررہا ہے جن میں سے بہت سی آڈیوز تحریف شدہ ہیں۔
میں 5 ایم این ایز خرید رہا ہوں، عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک
عمران خان نے مزید کہا کہ یہ تفتیش نہایت اہم ہے کیونکہ قومی سلامتی سے جڑے حساس موضوعات پر گفتگو کو غیر قانونی طور پر ریکارڈ کیا گیا۔ نتیجتاً پاکستان کی قومی سلامتی کے حوالے سے معلومات پوری دنیا کے سامنے آشکار ہوکر رہ گئیں۔