نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 15 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ

آئندہ ڈیڑھ ماہ کیلئے زری پالیسی کا اعلان کیا گیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لئے زری پالیسی کی منظوری دی. اجلاس میں شرح سود 15 فی صد برقرار رکھنے فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی تعیناتی اور نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آنے کے بعد یہ پہلی مانیٹری پالیسی ہے.

اس سے قبل بڑھتی مہنگائی کے پیش نطر مانیٹری پالیسی مسلسل سخت کی جارہی تھی اور اس پالیسی کے تحت رواں سال اب تک شرح سود میں 525 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا جا چکا ہے تاہم مہنگائی کی شرح میں قدرے کمی، روپے کی قدر میں بہتری اور تیل کے نرخ کم ہونے کے باعث شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

INTEREST RATE

Monitory Policy

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

Tabool ads will show in this div