محمد رضوان کے نام ایک اور اعزاز
محمد رضوان آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار
پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔
پلیئر آف دی منتھ کے لئے رضوان کا مقابلہ آسٹریلیا کے کیمرون گرین اور بھارتی اکشر پٹیل سے تھا۔
رضوان نےگزشتہ ماہ 10 اننگز میں 69.12کی اوسط سے 553 رنز بنائے، گزشتہ ماہ انہوں نے 7 نصف سنچریاں اسکور کیں۔
اپنی اسی عمدہ بیٹنگ پرفارمنس کی وجہ سے محمد رضوان پہلی مرتبہ پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد کئے گئے تھے۔
مزید پڑھیے : رضوان کی پہلی پوزیشن کو خطرہ
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 854 ریٹنگ کے ساتھ آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔