پاک فوج کا دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی سنبھالنے کے لئے قطر روانہ

دستے میں میں کمیشنڈ و جونیئر کمیشنڈ افسران اور جوان شامل ہیں
<p>فوٹو؛سماء</p>

فوٹو؛سماء

پاک فوج کا دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی سنبھالنے کے لئے قطر روانہ ہو گیا۔

پاکستان آرمی نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے، اور پاک فوج کے جوان اب فیفا ورلڈ کپ مین سیکیورٹی کے فرائض بھی انجام دیں گے۔

پاک فوج کا دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی سنبھالنے کے لئے قطر روانہ ہوگیا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ می سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست قطری وزارت داخلہ نے کی تھی۔

پاک فوج کا سیکیورٹی دستہ اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس سے روانہ ہوا ، جس میں کمیشنڈ و جونیئر کمیشنڈ افسران اور جوان شامل ہیں۔

پاک فوج کے اس دستے کو فیفا ٹیم نے تربیت فراہم کی تھی، پاک فوج فیفا ورلڈکپ 2022 کے دوران سیکیورٹی میں معاونت فراہم کرے گی۔

Pakistan Army

fifa world cup 2022

Tabool ads will show in this div