کے ایم سی کی ذمہ داری کچرا اُٹھانا نہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کے ایم سی کی ذمہ داری207 سڑکیں اور 45 پارکس کی ہے، مرتضٰی وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی (KMC) کی ذمہ داری کچرا اُٹھانا نہیں 207 سڑکیں اور 45 پارکس ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے بعد میدیا سے بات کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ قانونی تقاضوں کو پورا کرکے ٹیکس لگایا ہے،یہ نیا ٹیکس نہیں پرانے ٹیکس کونئےطریقے سے وصول کررہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عدالتی حکم امتناع سے پہلے اس ٹیکس میں 6 کروڑ 19 لاکھ روپے جمع ہوئے،اس سے سالانہ سوا تین ارب روپےکے ایم سی کے اکاؤنٹ میں آئیں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہا ماضی میں کہا جارہا تھا اختیارات نہیں،اسی اختیارات میں ہم ٹیکس وصول کررہے ہیں اور کام کررہے ہیں، ہرماہ رقم کی تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہوں گی، یہ بتایا جائے گا اس رقم سے کیا کام ہوا؟۔

کے ایم سی کی ذمہ داریوں کے حوالے سے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کچرا اٹھانا کے ایم سی کی نہیں ڈی ایم سیز کی ذمہ داری ہے ،کے ایم سی کے پاس سڑکوں ،پارکوں اور دیگر کی ذمہ داری ہے، کے ایم سی کی ذمہ داری207 سڑکیں اور 45 پارکس کی ہے۔

سماعت پر کیا ہوا؟

سندھ ہائی کورٹ میں بجلی بلزمیں میونسپل ٹیکس شامل کرنےکےخلاف کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

جماعت اسلامی کے وکیل نے بتایا کہ کےایم سی کا تحریری جواب ہمارے کیس سے متعلق نہیں۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عدالتی ہدایت کی روشنی میں وفاق کو خط لکھا ہے لیکن ابھی جواب نہیں آیا۔

عدالت نے مرتضی وہاب کی اسٹےختم کرنے کی زبانی استدعاپھرمسترد کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل خالدجاوید اور سینیر وکیل منیر اے ملک کوعدالتی معاونین مقرر کردیا۔ کیس کی مزید سماعت 26 اکتوبر کو ہوگی۔

KMC

MURTAZA WAHAB

KARACHI METROPOLITON CORPORATION (KMC)

KMC CHARGES

JAHANGIR ROAD KARACHI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div