رنویر سنگھ نے امریکن باسکٹ بال کھلاڑی شاق کے دل میں کھلبلی کیسے مچائی؟
رنویر سنگھ نے اپنی فلم پدماوت کے گانے کھلیبلی پر شاق کو بھی نچادیا
بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور امریکا کے معروف باسکٹ بال کھلاڑی شاق نے ایک ساتھ ڈانس کیا۔
رنویر سنگھ نے ڈانس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شئیر کی۔ ویڈیو کو کیپشن دیا گیا کہ ایسا اشتراک جس کے بارے میں آپ جانتے نہ ہوں کہ اس کی کتنی ضرورت تھی۔ پیش ہیں شاق جو کھلیبلی پر ڈانس کررہے ہیں۔
دونوں مشہور شخصیات نے اس گانے پر نہ صرف لپسٹنگ کی بلکہ اس گانے کے ہک اسٹیپ کو بھی دہرایا۔
اس ڈانس ویڈیو نے نہ صرف مداحوں کی بلکہ کئی بالی وڈ مشہور شخصیات کی توجہ کے ساتھ ساتھ ڈھیروں تبصرے بھی وصول کیے۔
خیال رہے کہ رنویر سنگھ 2021 سے ہندوستان کے نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (NBA) کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر کام کررہے ہیں۔