جہانگیر روڈ تعمیر کے 10 دن بعد ہی دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
روڈ کو کئی سال کے وعدوں کے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی خصوصی دلچسپی سے تعمیر کرایا تھا
جہانگیر روڈ تعمیر کے 10 دن بعد ہی دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔
کراچی کی مصروف ترین جہانگیر روڈ کو کئی سالوں کے دعوؤں اور وعدوں کے بعد ايڈمنسٹريٹر کراچی کی خصوصی دلچسپی سے تعمير کيا گيا تھا۔
دس دن بعد ہی جہانگیر روڈ پر گٹر دوبارہ ابلنے لگے ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہے۔
تین ہٹی سے گرو مندر آنے والے ٹریک پر عین درمیان میں بڑا گڑھا پڑگیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
سماء نے پہلے ہی سڑک کی غیر معیاری تعمیرات کی نشاندہی کردی تھی، علاقے کے لوگوں نے سڑک کی ناقص تعمیرات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
JAHANGIR ROAD KARACHI
تبولا
Tabool ads will show in this div
Noman Ahmed
Oct 10, 2022 12:48pm
aap saama walo sy guzarish hai k mere ala hukkam tak yeh baat pochadoo k teen hatti wala pul khatam kardyn matala giraday bekar banaya hai koi fyda nahi bus waha trafic he jaam rehta hai na turning point hai plz is pull ku khatam kardya jayee..guzarish hogi...