گلگت بلتستان میں دنیا کے بلند ترین کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح

کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کا ایک اور انوکھا اعزاز

گلگت بلتستان میں دنیا کے سب سے بلند مقام پر کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔ دل کش مناظر سے مالامال گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے علاوہ سیاحوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

پاکستان میں کرکٹ کا کھیل ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا۔ دنیا بھرمیں بلند ترین مقام پر پہاڑوں کے بیچ کرکٹ گراؤنڈ بنا ڈالا ۔ گلگت کے قریب حسین قدرتی مناظر میں گھرا یہ گراؤنڈ بہترین سہولتوں سے بھی آراستہ ہے۔

پسان نگر کرکٹ گراؤنڈ سطح سمندرسے ساڑھے 8 ہزار فٹ کی بلندی پر بنایا گیا ہے، گراؤنڈ تک پہنچنے کیلئے 3 کلومیٹر سڑک خاص طور سے تیار کی گئی۔ کھلاڑیوں اور سیاحوں کیلئے ضروری سہولتوں کے علاوہ پارکنگ کا بھی انتظام ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ بلندی پر اس کرکٹ گراؤنڈ کا باضابطہ افتتاح ہو گیا۔ علاقے کے نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنے کی سہولت تو لوگوں کو من پسند کھیل دیکھنے کا موقع ملا۔ خیال رہے کہ پاکستا اس سے قبل گوادر میں کرکٹ اسٹیڈیم قائم کر چکا ہے جو دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔

واضح رہے کہ فروری 2021 میں پسان گراؤنڈ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہاں باقاعدہ ایک کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

GILGIT BALTISTAN

pissan cricket stadium

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div