وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی کے آڈٹ کا حکم دیدیا

وزارت نے پی سی بی کو 13 اکتوبر کے اجلاس کے حوالے سے خط لکھ دیا

وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے، جب کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس بھی تیرہ اکتوبر کو طلب کر لیا گیا۔

وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کا کہنا ہے کہ آڈیٹر جنرل پی سی بی کا سال دو ہزار انیس سے سال دو ہزار بائیس تک کا آڈٹ کرائیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں تیرہ اکتوبر کو پی ایس ایل فائیو کی آڈٹ رپورٹ پر بحث ہوگی۔

وزارت نے پی سی بی کو اجلاس کے حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران کو کمیٹی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

PCB

NATIONAL ASSEMBLY

WOMEN SPORTS GALA

PAKISTAN CRICKET BOARD AUDIT

تبولا

Tabool ads will show in this div
Valentin Henning Oct 10, 2022 02:31pm
How can I get a job with you ?

تبولا

Tabool ads will show in this div