ریاض الجنۃ میں نوافل کی ادائیگی خصوصی موبائل ایپ پرمٹ سے مشروط
سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مسجد نبویؐ میں ریاض الجنۃ میں نوافل کی ادائیگی کو خصوصی موبائل ایپ پرمٹ سے مشروط کردیا گیا ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ریاض الجنۃ اندرونی اور بیرون ممالک سے آنے والے زائرین باآسانی ریاض الجنۃ میں چوبيس گھنٹے نوافل ادا کر رہے ہیں، تاہم اس کیلئے موبائل ایپ کے ذریعے پہلے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق زائرین کو چوبيس گھنٹے خصوصی موبائل ایپ کے ذریعے پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں، جن میں خواتین کے لیے بھی مختلف اوقات کار کو مختص کیا گیا ہے۔
ریاض الجنۃ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو آب زم زم بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
سعودی حکام نے بتایا بتایا کہ زائرین نوافل کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول صلی الله عليه وآلہ وسلم پر حاضری دے کر درود و سلام بھی پڑھتے ہیں۔