دیامر: گھر کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق
گھر کا سربراہ حادثے کے وقت موجود نہ تھا
دیامر کے علاقے بونر داس میں گھر کی چھت گرنے سے نو افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔
امدادی ٹیموں کے مطابق واقعہ اتوار 9 اکتوبر کی علی الصبح پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور ان کے آٹھ بچے شامل ہیں۔
گھر کا حادثے کے وقت گھر میں موجود نہیں تھا۔ مذکورہ گھر بوسیدہ تھا، جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔
حادثہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، جب کہ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ملبے سے نکال کر چلاس کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
diamer
GILGIT BALTISTAN
ROOF COLLAPSED
تبولا
Tabool ads will show in this div