مریم نواز والد نواز شریف کے ہمراہ آج اہم پریس کانفرنس کریں گی

کیا نواز شریف وطن واپسی کا اعلان کریں گے؟
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ آج بروز اتوار 9 اکتوبر کو لندن میں اہم پریس کانفرنس کریں گی۔

پریس کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگئی۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں میاں محمد نواز شریف موجودہ سیاسی صورت حال پر بات کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پریس کانفرنس میں لیگی قائد مستقبل کی حکمت عملی پر بھی بات اور عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

نواز شریف عمران خان کی جانب سے ممکنہ لانگ مارچ کی کال پر بھی اپنے ردعمل کا اظہار کریں گے۔ دوسری جانب مریم نواز شریف بھی اپنے خلاف بنائے گئے کیسز اور آڈیو لیکس سے متعلق پریس کانفرنس میں اہم بیانات دیں گی۔

ذرائع کے مطابق آج ہونے والی اہم پریس کانفرنس میں مریم نواز شریف اور نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی سے متعلق بھی اہم اعلان متوقع ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے آج ہونے والی پریس کانفرنس سے متعلق بتایا کہ یہ پریس کانفرنس اپنی نوعیت کی پہلی میڈیا ٹاک ہوگی، جس میں نواز شریف میڈیا نمائندگان سے اپنے دل کی باتیں کریں گے۔

Nawaz Sharif

london visit

MARYAM NAWAZ

PMLN,

Tabool ads will show in this div