کوئٹہ میں دستی بم حملہ، 4 افراد زخمی

واقعہ سریاب روڈ پر پیش آیا، پولیس

کوئٹہ میں دستی بم حملے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سریاب روڈ گوبر میدانی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت خیر محمد ولد محمد حسن، گل خان ولد باز محمد، صدر الدین ولد محمد عمر اور زین الدین ولد مرزا خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کو سیل کردیا گیا، شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش بھی جاری ہے۔

HAND GRENADE ATTACK

quetta blast

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div