پنجاب حکومت کا کوئی خوف نہیں گرفتار کرنا ہے تو کرلیں، خواجہ آصف

ہم ضمانتوں کے لئے عدالت کے چکر نہیں لگائیں گے، رہنما (ن) لیگ
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا کوئی خوف نہیں ہمیں گرفتار کرنا ہے تو کرلیں۔

پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے نوکریاں اور گھروں کی تعمیر کا بیانیہ بنایااس پر الیکشن لڑا، ان کی الیکشن میں شراکت آر ٹی ایس کی تھی، عدم اعتماد کے بعد عمران خان نے نیا بیانیہ بنایا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے کہ امریکا کا نام نہیں لو، امریکا کا تحفظ کرنا ہے، سازشی بیانیے اور سائفر کی حقیقت آڈیو میں آگئی، اللہ کا شکر ہے کہ عوام کے سامنے ساری باتیں کھل کر آرہی ہیں، عمران خان کےسارے دعوے زمین بوس ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے مجھ سےکہا تھا کہ مونس الہٰی پر نیب کے کیس ہورہے ہیں، ایسے شخص کے ساتھ کیسے رہ سکتا ہوں جو یہ سب کررہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اداروں نے نیوٹرل رہنے کا اعلان کیا ہے، عمران خان کو ان کے نیوٹرل رہنے سے بڑی تکلیف ہوئی ہے، ایک اخباری کالم میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان نے صدر مملکت کو منتیں کر کے آرمی چیف کے پاس بھیجا، ان کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی اور مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی گئی، صدر مملکت نے آرمی چیف کو آئندہ برس مارچ اپریل تک توسیع دینے کی پیشکش کی۔

جان سے مارنے کی سازش کے بارے میں خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان ایسی باتیں کرکے نیا بیانیہ تیار کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں، اس حوالے سے عمران خان ویڈیو ریلیز کرنے کی بات نہ کریں ریلیز کردیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان نے اپنی بہن کو این آر او دیا، پرویزالہٰی نے فرح خان کو این آر او دیا، عمران خان کے چہرے سے نقاب اٹھ چکا ہے۔ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، ہمیں پنجاب حکومت کا کوئی خوف نہیں، ہمیں گرفتار کرنا ہے تو کرلیں، ہم ضمانتوں کے لئے عدالت کے چکر نہیں لگائیں گے، آنے والے دنوں میں ان کو منہ چھپانےکی جگہ نہیں ملےگی۔

PML-N

PTI

AUDIO LEAK

AUDIO LEAKS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div