پاکستانی فلم MBG کے آفیشل ٹریلر ریلز کا اعلان کر دیا گیا
پاکستان کی ایک اور میگا بجٹ فلم منی بیک گارنٹی کا آفشیل ٹریلر جاری کیے جانے کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے ۔ فلم میں فواد خان ، عائشہ عمر، وسیم اکرم ، شینرا اکرم سمیت بڑی کاسٹ شامل ہے۔
پاکستانی تھرلر, ایکشن اورکامیڈی فلم منی بیک گارنٹی کے اب تک 2 ٹیزر جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ جس میں فلمی شائقین بے صبری سے پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں ۔ فلم کے دوسرے ٹیرز میں وسیم اکرم اور فواد خان کی ایک جھلک بھی جاری کی گئی تھی ۔
کہا جارہا ہے کہ یہ فلم بینک کی واردات پر مبنی ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں فواد خان ، عائشہ عمر ، کرن ملک ، وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ ، مانی ، مرحوم بلال سمیت دیگر شامل ہیں ۔
اس فلم کی ہدایت دے رہے ہیں ، پاکستان کے معروف کامیڈین اور کمرشل ڈائیریکٹر فیصل قریشی ۔۔ فلم 21 اپریل سے ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔