پاکستان ملڑی اکیڈمی کاکول میں 146لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

4 خواتین سمیت 20غیر ملکی کیڈس بھی شامل

پاکستان ملٹری اکیڈمی ( Pakistan Military Academy ) کاکول ( Kakul) ( ایبٹ آباد) میں آج بروز ہفتہ 8 اکتوبر کو 146 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ (PMA Long Course) ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ( Army Chief General Qamar Javed Bajwa ) ( نشان امتیاز ملڑی ) تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈنگ کے آغاز میں پریڈ ایڈجوٹینٹ میجر سعد امجد راجا براق پر سوار نظر آئے، جنہوں نے تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پریڈ کے معائنے کی دعوت دی۔

اس موقع پر پی ایم اے کاکول کے کمانڈنٹ میجر جنرل عمر احمد بخاری بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر اعلیٰ سول اور فوجی حکام سمیت غیرملکی سفارت کاروں نے شرکت کی۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں 24 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کیڈٹس، جب کہ 65 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

20 ویں لیڈی کورس اور پانچویں بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے کیڈٹس بھی پاسنگ آؤٹ کا حصہ تھے۔

بہترین کارکردگی پر 146 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے کیڈٹ کو اعزازی شمشیر دی گئی جبکہ طلائی تمغہ لانگ کورس کے دوسرے نمبر پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈٹ کو دیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل دوست ملکوں کے بہترین کیڈٹ کو دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 4 خواتین سمیت 20غیر ملکی کیڈس شامل ہیں۔ غیر ملکی کیڈس کا تعلق قطر،سری لنکا، نیپال ، عراق سے ہے۔

Pakistan Army

ISPR

passing out parade

PAKISTAN MILITARY ACADEMY

COAS BAJWA

PMA Kakul

ARMY CHIEF EXTENSION

Tabool ads will show in this div