فیلڈ فائرنگ کے دوران ٹینک کی نالی پھٹ گئی، 2 بھارتی فوجی ہلاک

واقعہ اترپردیش میں پیش آیا، ایک اہلکار زخمی

بھارت میں فیلڈ فائرنگ کے دوران ٹینک کی نالی پھٹنے سے 2 فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا نے فوجی حکام کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریاست اترپردیش کے ضلع جھانسی کے کنٹونمنٹ ایریا میں جمعرات کو ببینا میں ہونیوالی سالانہ فیلڈ فائرنگ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹی 90 ٹینک کو 3 اہلکار آپریٹ کر رہے تھے، اس دوران ٹینک کی نالی پھٹ گئی، واقعے کے بعد انہیں ببینا ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے میں ایک کمانڈر اور گنر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انڈیا

T90 TANK

Tabool ads will show in this div