اراکین اسمبلی کی خریداری، عمران خان نے آڈیو کو جعلی قرار دے دیا

ڈیپ فیک ویڈیو بنانا مشکل کام نہیں رہا، چیئرمین تحریک انصاف

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ان سے منسوب اراکین اسمبلی کے خریدوفروخت سے متعلق آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔

میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آڈیو مریم نواز نے بنائی ہے جو اس کام میں ماہر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈیپ فیک ویڈیو بنانا مشکل کام نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے جان کی قربانی دینے کے لیے تیار ہوں، اور جیل سے ڈرانے والوں کو کہتا ہوں کہ ابھی تو میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے لگا ہوں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھ پر توہین مدہب کا الزام لگایا گیا۔ بند کمروں میں موجود 4 لوگ اس کے پیچھے ہیں، اگر مجھے کسی نے قتل کیا تو کہیں گے کسی مذہبی جنونی نے کر دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک ٹیپ بنا کر رکھی ہے اور اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ ٹیپ ریلیز ہو گی اور اس میں ان 4 لوگوں کے نام ہیں۔

عمران خان نے وزیر داخلہ راناثناء اللہ کے نام پیغام میں کہا کہ ہماری تیاری اور منصوبہ بندی زیاد ہے۔ مارچ تو اس کا ایک حصہ ہے باقی بھی ایسی پلاننگ کر رہے ہیں جو پہلے کبھی کسی نے نہیں کی۔

IMRAN KHAN

AUDIO LEAKS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div