آئندہ عام انتخابات میں کتنے ووٹرز ووٹ کاسٹ کرسکیں گے؟، حتمی فہرست جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی انتخابات کیلئے تیاریاں حتمی مراحل میں جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں، آئندہ الیکشن میں 12 کروڑ، 21 لاکھ 96 ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے، ای سی پی نے ووٹرز کی حتمی فہرستیں جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کیلئے ووٹرز کی حتمی فہرست جاری کردی، جس میں مرد و خواتین ووٹرز سمیت مجموعی اعداد و شمار بتائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرستوں کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 212 کروڑ 21 لاکھ 96 ہزار ہے، جن میں 6 کروڑ، 64 لاکھ 6 ہزار مرد جبکہ 5 کروڑ 57 لاکھ 89 ہزار 954 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

نئی فہرستوں کے مطابق صوبہ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 7 کروڑ، 62 لاکھ، سندھ میں 2 کروڑ 56 لاکھ 63 ہزار 939 ہے۔ خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 8 لاکھ 21 ہزار 301 اور بلوچستان میں 50 لاکھ 90 ہزار 857 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے 9 لاکھ 84 ہزار 477 شہری ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

ڈائریکٹر الیکشن کمیشن بابر ملک کا کہنا تھا کہ انتخابات کرانا آئینی ذمہ داری ہے، جس کیلئے ہم پوری طرح تیار ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حمتی فہرستوں کے بعد بھی شہری متعلقہ فارم حاصل کرکے اپنے ووٹ کا اندارج اور درستگی کراسکتے ہیں۔

voters list

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

Tabool ads will show in this div