میرجعفر،میرصادق کا بیانیہ، عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سائفر سے متعلق تیسری آڈیو لیک ہوگئی ہے۔
مبینہ آڈیو میں عمران خان کے علاوہ رہنما تحریک انصاف اسد عمر اور شیریں مزاری کے سائفر سے متعلق گفتگو شامل ہے۔
مبینہ آڈیو میں اسد عمر کہہ رہے ہیں کہ یہ لیٹر والا معاملہ ہفتہ دس دن پہلے شروع کردینا چاہیے تھا جبکہ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکا کی ہمارے اندرونی معاملات کی مذمت کرتے ہیں، چین نے بھی آفیشل بیان جاری کیا ہے۔
مبینہ آڈیو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اس لیٹر کا ساری دنیا میں ایک امپیکٹ گیا ہے، میرجعفر، میرصادق کا بیانیہ آپ نے لوگوں کو فیڈ کرنا ہے۔
سابق وزیراعظم کا پارٹی رہنماوں سے کہنا تھا کہ آپ نے اس خط کو برانڈ کرنا ہے، ہم چاہتے ہیں پریشر بڑھے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکمت عملی یہ ہے کہ عوام ہمارےساتھ بیٹھی ہے، ہم چاہتے ہیں پبلک کے پریشر سے اتوار کو اسی طرح ہائٹ پر پر یشرہو۔
واضح رہے کہ لانگ مارچ سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے آڈیو لیک کا سلسلہ جاری ہے یہ ان کی سائفر سے متعلق تیسری مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے۔