آڈیولیک نےعمران نیازی کی منافقت بے نقاب کردی، وزیراعظم
اخلاقیات کادرس دینے والا ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہے،شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تازہ آڈیولیک نے عمران نیازی کی منافقت کوبے نقاب کردیا۔
ٹویٹر پیغام میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جو اخلاقیات کا درس دیتے نہیں تھکتا تھا وہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نکلا۔ وزیراعظم کا بیان میں کہنا تھا اس کی فطرت آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان کے ریاست مخالف اقدامات اسے اعلیٰ عہدے کیلئے نااہل بنا دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ایک اور آڈیو لیگ ہوگئی ہے جس میں وہ ایم این ایز کو خریدنے کی بات کررہے ہیں۔
IMRAN KHAN
PM SHAHBAZ SHARIF
AUDIO LEAKS
تبولا
Tabool ads will show in this div