پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر نے فواد چوہدری کے بیان کی مذمت کردی

پختونوں کے بارے نازیبا الفاظ قابل مذمت ہے،صوبائی وزیر عاطف خان

صوبائی وزیر خوراک اینڈ سائنس وٹیکنالوجی عاطف خان کا کہنا ہے کہ پختونوں کے بارے میں نازیبا الفاظ قابل مذمت ہے پارٹی اس کی حمایت نہیں کرتی۔

مردان میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قومیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، فواد چوہدری کے الفاظ قابل مذمت ہے پارٹی اس کی حمایت نہیں کرتی۔

تحریک انصاف کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے لانگ مارچ کی تاریخ طے ہوئی نہیں مگر حکمران بے چین ہیں۔ عمران خان حکمرانوں کے عصاب پر سوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ استعفوں کی منظوری میں پسند نہ پسند سے کام لیاگیا اس لئے عدالت گئے۔ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہی ملک کی بحرانوں کا واحدحل ہے۔

PTI

Atif Khan

Fawad chohdry

Tabool ads will show in this div