چوہدری شجاعت کا عمران خان کو مفید مشورہ

فوج آئینی طریقے سے چل رہی ہے،چوہدری شجاعت

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پرآصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے دعا کروائی گئی۔

نمازجمعہ کے بعد چوہدری شجاعت اور دیگرنےآصف زرداری کی صحت کیلئے دعا کی۔ چوہدری شجاعت حیسن کا کہنا ہے تھا کہ آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کرنے کیلئے رابطہ بھی کیا تھا۔

چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کو الیکشن کی بجائے عام آدمی کیلئے مہنگائی کے خاتمے کیلئے اولین تجاویز ترجیح بنانے کا مشورہ دے دیا۔

سربراہ ق لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان لانگ مارچ کے سلسلے میں پہلے اپنے ایجنڈے کا اعلان کریں، پی ٹی آئی الیکشن کی بجائے عام آدمی کیلئے مہنگی کے خاتمے کیلئے تجاویز ترجیح رکھیں۔

شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ فوج آئینی طریقے سے چل رہی ہے، الیکشن تو پہلے ہی ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

IMRAN KHAN

CHOUDHRY SHUJAAT HUSSAIN

Tabool ads will show in this div