امن کے نوبیل انعام کیلئے مشترکہ طور پر تین ناموں کا اعلان

روس اور یوکرین کی دو انسانی حقوق کی تنظیمیں اور بیلاروس کے ایلس بیایاٹسکی مشترکہ طور پر حقدار قرار

امن کے نوبیل انعام کیلئے مششترکہ طور پر 3 ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

نارویجین نوبیل کمیٹی نے نوبیل امن انعام 2022 کیلئے تین ناموں کا اعلان کیا جس میں بیلاروس کے ”ایلس بیایاٹسکی“ روسی ہیومین رائٹس تنظیم ”میموریل“ اور یوکرینین ہیومن رائٹس تنظیم ”سینٹرفارسول لبرٹیز“ شامل ہیں۔

ایلس بیایاٹسکی اور دونوں تنظیموں نے انسانی حقوق، جمہوریت اور پرامن بقائے باہمی کیلئے خدمات انجام دیں۔

اس سال امن انعام کیلئے 300 سے زیادہ امیدوار تھے، نوبیل انعام گزشتہ 12 ماہ میں انسانیت کو عظیم فائدہ پہنچانے والے کودیا جاتا ہے۔

گزشتہ روز ادب کا نوبیل انعام فرانسیسی مصنفہ ’اینی ایرنکس‘ کے نام رہا، اس سے قبل کیمیا، طبیعیات اورطب کے نوبیل انعام کیلئے ناموں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

پیر کو معیشت میں گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا، نوبیل انعام کے فاتحین کو دس دسمبر کو اوسلو میں تقریب کے دوران 9 لاکھ ڈالر کا انعام دیا جائیگا۔

Nobel Peace Prize

Tabool ads will show in this div