کس نام سے پکاروں ، کیا نام ہے تمہارا ؟؟ شبو شہزادی

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا لیجنڈری ادکارہ اور گلوکارہ نور جہاں اور آسیہ کا خوبصورت انداز میں خراج تحسین۔

پاکستان کے ٹاپ ڈیزائینرAli Xeeshan کی نئی ویڈنگ کلکشین کی دلچسپ ویڈیوز، نئی ویڈیو میں اداکارہ ہانئہ عامر نے 1971 کی پرانی پاکستانی فلم غرناطہ کے مشہور گانے پر گہرے سبزرنگ کے لباس کا ڈسپلے کیا.

پاکستانی ڈیزائینر علی ذیشان ہر مرتبہ ایک منفرد انداز سے اپنی کلکشین کو شوکیس کرتے ہیں ۔ اس مرتبہ انہوں نے اپنی شبو شہزادی کے نام سے اپنی کلکشین کو تیارکیا ہے ۔ جس میں پاکستان کے پرانے فلمی گیتوں سے جوڑ کر لالی وڈ ایکٹریس کو الگ ہی انداز سے خراج تحسین پیش کیا ۔ اس کلکشین میں 12 مختلف ڈیزائینز کو لالی وڈ کے 12 مخلتف مشہور گانوں کی ویڈیوز بنا کر ڈسپلے کیا جائے گا۔

اس سلسلے کا پہلا ڈریس عائزہ خان نے فیچر کیا جس میں انہوں نے میڈم نور جہاں اور شبنم کو خراج تحسین پیش کیا تھا ۔ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر خاصی مقبول ہوئی تھی ۔

پودینہ چٹنی کے نام سے شبو کلکشین میں ہانیہ عامر نے فیچر کیا ۔ اس ویڈیو میں علی ذیشان کے تیار کردہ bottle green رنگ کے ڈریس کو مشہور اداکارہ ہانیہ عامر نے زیب تن کیا ہوا ہے۔۔ اس بوٹل گرین رنگ کے لباس میں پھول پتی اورپرندوں کی ایمبرائیڈری کے ساتھ گولڈن تلے سے نفیس کام کیا ہوا ہے ۔ جبکہ راو سلک کی شلوار اور قمیض پر مبنی فیبرک کو استعمال کیا گیا ہے ۔ پودنیہ چٹنی نامی اس ڈریس پر اوگینزا دوپٹہ ہے جس کا رنگوں بھرا بارڈر اسے مزید نمایاں کر رہا ہے ۔

کس نام سے پکاروں…. یہ گانا ۔۔ 1971 میں پیش کی جانے والی پاکستانی فلم غرناطہ سے لیا گیا ہے ۔ جو ماضی کی مشہور اداکارہ آسیہ پر فلمایا گیا ہے ۔ اس گانے میں ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔

علی ذیشان کی نئی کلکشین شبو شہزادی کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔ فیشن لورز ان کے مزید ڈیزائین اور ویڈیوز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔

Ayeza Khan

Ali Xeeshan

HANIA AAMIR

fashionista

شبو شہزادی

Wedding Collection

Tabool ads will show in this div