فارن فنڈنگ کیس؛ اہم ثبوت ایف آئی اے کے ہاتھ لگ گیا

پی ٹی آئی نے خیراتی اکاونٹ سے خیرات بھی دی اور فوراً ہی وصولی بھی کرلی

پاکستان تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں اہم ثبوت ایف آئی اے کے ہاتھ لگ گیا ۔۔۔ انصاف ٹرسٹ سے ایک دینی مدرسے کو 25 لاکھ روپے کی امداد منتقل کی لیکن بعد میں مدرسے سے کیش واپس لے لیا۔

تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں اہم ثبوت ایف آئی اے کے ہاتھ لگ گیا ہے، جس کے مطابق پی ٹی آئی نے خیراتی اکاونٹ سے خیرات بھی دی اور فوراً ہی وصولی بھی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے انصاف ٹرسٹ سے ایک دینی مدرسے کو 25 لاکھ روپے امداد دی گئی، اور پھر پیسوں کی منتقلی کے بعد دینی مدرسے سے کیش واپس لے لیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے دینی مدرسے کی انتظامیہ کا بیان بھی قلمبند کرلیا ہے۔ جس کے مطابق دینی مدرسے کی انتظامیہ کو فنڈز ٹرانسفر کرنے پر صرف 50 ہزار روپے دیئے گئے۔

انصاف ٹرسٹ کے اکاونٹ کو صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے استعمال میں تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کراچی کے بعد جلد لاہور میں بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔

Tabool ads will show in this div