عمران خان سے سی سی پی او لاہور کی ملاقات

25 مئی کے واقعہ پر پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج نہ کرنے پر بات

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سی سی پی او لاہور کے مابین ہونے والی ملاقات میں 25 مئی کے واقعہ پر پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج نہ کرنے پر بات چیت ہوئی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سی سی پی اوغلام محمود ڈوگرکی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، جس میں دونوں کے مابین 25 مئی کے واقعہ پر پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج نہ کرنے پر بات چیت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او کو عمران خان نے گرین ٹاؤن میں درج مقدمے پر شاباش دی، جب کہ نو منتخب ایم پی اے اور لیگی رہنما اسد کھوکھر کی عدم گرفتاری پرپوچھ گچھ بھی کی۔

اسد کھوکھر کی گرفتاری کے حوالے سے عمران خان کو ایک وزیر نے بتایا کہ کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما کی گرفتاری کی تیاری تھی، ان کے دفاتر اور گھروں پر اہلکار لگائے گئے تھے، لیکن وہ پہلے ہی ملک سے نکل گئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سی سی پی او کو تبادلے کےباوجود کام جاری رکھنے کی ہدایت کی، اور کہا کہ جب تک چاہیں گےآپ سے کام لیں گے۔

ملاقات میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی گرفتاری پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اور موجودہ آئی جی فیصل شاہکار کے موضوع پر بھی گفتگوکی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کوملاقات کے لئے بلایا ہی نہ گیا۔

Tabool ads will show in this div