کیچپ بھی نہیں لے کر گئی وہ !

پاکستانی ڈرامہ حبس کا کلپ وائرل , میمز کی بھرمار

پاکستانی ڈرامے حبس کے کردار عامر اور زویا کی لو اسٹوری ، وائرل کلپ میں عامر کو زویا کے لئے پیزا آرڈر کرنا مہنگا پڑ گیا۔ عامرکے والدین سے ڈانٹ پڑی تو زویا پیزا لے گئی مگر کیچپ بھول گئی۔

پاکستانی ڈرامہ حبس جیسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔4 اکتوبر کو ریلز ہونے والے حبس کی 21 ویں قسط میں ڈرامے کے کردار عامراور زویا کے درمیان پیزا پارٹی جاری تھی۔ اسی دوران عامر کی والدہ اپنے بیٹے اور بہو کو دیکھ لیتی ہیں ۔ جس پروہ عامر کو طنز کا نشانہ بناتی ہیں۔ کھانے کی میز پر ابھی عامر کی والدہ ڈانٹ سنا رہی ہوتی ہیں کہ اسی دوران عامر کے والد بھی اس بحث کا حصہ بنتے ہوئے ۔۔ زویا اور عامر کو باتیں سنانا شروع کر دیتے ہیں ۔

غصے کی حالت میں زویا پیر پٹختی ہوئی پلیٹ میں پیزا کے تین سلائس رکھتے ہوئے کمرے سے باہر نکل جاتی ہے ۔۔ جس پر زویا کا شوہر عامر معصومیت سے کہتا ہے کہ کیچپ بھی نہیں لے کرگئی , وہ ۔۔ آپ لوگوں کو ہوکیا گیا ہے ؟ موقع ڈھونڈتےہیں آپ لوگ میری زویا پر غصہ اتارنے کا۔

اب اس بے حد سیریس سین پر کیچپ جیسی معمولی چیز کے ذکر سنتے ہیں عامر کو سوشل میڈیا صارفین نہ صرف مشورے دے رہے ہیں بلکہ کیچپ بھی نہیں لے کر گئی وہ ۔۔ اس پر میم بنائی جا رہی ہیں ۔

ایک اور میم کچھ یوں ہے۔

ایک میم میں کہا گیا کہ کتنا خیال رکھنے والا شوہر ہے ۔

ایک صارف نے لکھا کہ جتنی مرضی لڑائی ہوجائے میری سسرال والوں سے لیکن کیچپ ساتھ لے کر ہی جاوں گی ۔

۔
ایک صارف نے لکھا کہ بیچاری نے کیسے کھایا ہوگا ؟

ایک صارف نے لکھا کہ یہ جورو کے غلام کی اعلیٰ مثال ہے ۔

پاکستانی ڈرامے حبس میں مرکزی کردار اشنا شاہ اور فیروز خان ادا کر رہے ہیں

Pakistani drama

Video Viral

MEME

ketchup bhi nahi ly kr gyi wo

Habs

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div