عمران خان کے دو فرنٹ مین گرفتار

سینیٹرسیف اللہ کواسلام آباد، حامد زمان کو لاہور سے حراست میں لیاگیا

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر سیف اللہ نیازی ( Senator Saifullah Niazi ) اور انصاف ٹرسٹ کے ٹرسٹی حامد زمان ( Hamid Zaman ) کو آج بروز جمعہ 7 اکتوبر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ایف آئی اے نے گرفتاری کی تردید کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد عمر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر سیف اللہ نیازی کو اسلام آباد سے اٹھا لیا گیا ہے، تاہم ان کی جانب سے یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ انہیں کیوں اور کس نے حراست میں لیا ہے۔

دوسری جانب سما کو موصول اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور ایپٹما کے نومنتخب وائس چیئرمین حامد زمان کو بھی لاہور سے حراست میں لیا گیا ہے۔

دونوں رہنماؤں پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی رہائش گاہ پر چھاپا بھی مارا گیا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سیف اللہ نیازی کے گھر سے ملنے والے الیکٹرونک الات کو فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھیجوایا گیا تھا۔

جب کہ حامد زمان پر الزام ہے کہ انہوں نے انصاف ٹرسٹ کے نام سے جعلی اکاوئنٹ کھول رکھا تھا۔ ایف آئی اے ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم کے اکاوئنٹ میں چھ لاکھ پچیس ہزار ڈالرز آئے تھے، یہ ڈالرز وولٹن کرکٹ کلب سے آئے تھے۔

حامد زمان انصاف ٹرسٹ کے ٹرسٹی بھی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتاری وارث روڈ سے عمل میں لائی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ایف آئی اے کی لاعلمی

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے پاکستان تحریک انصاف کے دو دونوں رہنماؤں کی گرفتاری سے لاعلمی ظاہر کردی ہے، اس بات کی تصدیق بھی نہیں ہوسکی کہ آیا دونوں رہنماؤں کو منی لانڈرنگ کیس میں حراست میں لیا گیا ہے یا کسی اور وجہ سے۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کی سینیٹ احاطے سے گرفتاری کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ سیف اللہ نیازی کو اب تک ایف آئی کے کسی بھی ونگ نے گرفتار نہیں کیا۔

دونوں کے خلاف عمران خان کے لیے فارن فنڈنگ کا الزام بھی موجود ہے۔ دونوں ملزمان عمران خان کے قریبی دوست ہیں۔

fia

IMRAN KHAN

SAIF ULLAH NIAZI

AUDIO LEAKS

PTI SENATOR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div