تحریک انصاف اورق لیگ میں اختیارات کی جنگ تیز ہونے لگی

اسلم اقبال اورمونس الہٰی بیوروکریسی کو الگ الگ ہدایات دینے لگے

تحریک انصاف اورق لیگ میں اختیارات کی جنگ تیز ہورہی ہے، تحریک انصاف کے وزیر اسلم اقبال اور وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے مونس الہٰی بیوروکریسی کو الگ الگ ہدایات دے رہے ہیں۔

پنجاب میں تحریک انصاف اور ان کی اتحادی ق لیگ کے مابین اختیارات کی جنگ میں صوبے کی بیوروکریسی کشمکش کا شکار ہوگئی ہے۔

تحریک انصاف کے سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے بیٹے مؤنس الہیٰ افسران کو الگ الگ ہدایات دے رہے ہیں، جس پر افسران بھی پریشان ہیں کہ کس کی مانیں اور کس کی نہ مانیں۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے وزیر اسلم اقبال 90 شاہراہ پر واقع اپنے وزیراعلیٰ ہاوس میں بیٹھ کر افسران کو احکامات جاری کرتے ہیں، جب کہ 8 کلب آفس سے مونس الہٰی بیورو کریسی پر زور ڈالتے ہیں، جس کی وجہ سے افسران تذبذب کا شکار ہیں۔

ذرائع نے بتایا پنجاب کے سینئروزیرکی ترجیحات میں پی ٹی آئی اراکین شامل ہیں، اور دوسری جانب مونس الہٰی اپنی جماعت کے کام کرانے کیلئے کوشاں ہیں، اور اس حوالے سے تحریک انصاف کے اراکین یہ معاملہ عمران خان کے سامنے بھی رکھ چکے ہیں۔

punjab government

Monis Elahi

Aslam Iqbal

Tabool ads will show in this div