ٹینکروں میں مضر صحت پانی کی فروخت پر واٹر بورڈ کا آئی جی سندھ کو خط

حب میں جوہڑوں سے گندا پانی لاکر شہر میں فروخت کیا جارہا ہے، صلاح الدین
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

کراچی میں مضر صحت پانی فروخت کرنیوالی واٹر ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائی کیلئے سی ای او واٹر بورڈ نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔

سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے مضر صحت پانی فروخت کرنے والی مافیا کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سی ای او واٹر بورڈ کے مطابق مضر صحت پانی ساکران، ٹھٹھہ اور گھارو سے ٹینکروں میں لاکر شہر میں فروخت کیا جارہا ہے، ٹینکرز مافیا حب کے علاقے ساکران میں غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے ذریعے جوہڑوں سے مضر صحت پانی نکال رہا ہے۔

انہوں نے کہا مضر صحت پانی کے ٹینکرز منگھوپیر، موچکو اور معمار تھانے کی حدود سے شہر میں داخل ہوتے ہیں، دھابیجی اور گھارو سے بھی آلودہ پانی سپلائی کیا جارہا ہے۔

انجینئر صلاح الدین کا کہنا ہے کہ انتہائی مضر صحت پانی کے ٹینکرز شہر کی سڑکوں پر باآسانی فروخت ہو رہے ہیں جس سے بزرگ شہری سب سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا مضر صحت پانی مختلف بیماریوں کا سبب بن رہا ہے جس سے ڈینگی، نیگلیریا اور کووڈ 19 کیخلاف کوششوں کو بھی سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔

سی ای او واٹر بورڈ نے آئی جی سے مطالبہ کیا کہ ٹینکر مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

Sindh Police

karachi water issue

KW&SB

KARACHI WATER TANKER MAFIA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div