چوہدری شجاعت سے پرویزالہٰی کی ملاقات،مونس الہیٰ کی تصدیق
چوہدری برادران کے درمیان ملاقات سیاسی نہیں کاروباری تھی، مونس الہٰی
رہنما مسلم لیگ ق مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ صدر ق لیگ چوہدری شجاعت اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی ملاقات ہوئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران کے درمیان مذکورہ ملاقات سیاسی نہیں کاروباری تھی۔
مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقاتوں کے دوران کبھی کبھی میں اِن پٹ دیتا ہوں مگر فیصلے پرویزالہٰی خود کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن گجرات اور منڈی بہاءالدین سے لڑنے کا ارادہ ہے تاہم آئندہ الیکشن پی ٹی آئی یا ق لیگ کے ٹکٹ پر لڑنا ہے،ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
cm punjab
PMLQ
Monis Elahi
تبولا
Tabool ads will show in this div