وزیراعظم کے 8 معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیے گئے

معاونین خصوصی کو قلمدان سونپنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

وزیراعظم شہبازشریف نے 8معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیے۔

کابینہ ڈویژن سے معاونین خصوصی کو قلمدان سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تسنیم قریشی صنعت وپیداوار،محمد علی شاہ باچا کوآبی وسائل کا قلمدان مل گیا جبکہ فیصل کریم کنڈی معاون خصوصی برائے تخیف غربت و سماجی تحفظ مقرر کیے گئے ہیں۔

مہیش کمار کوقومی صحت کا قلمدان تفویض کیا گیا جبکہ سردارسلیم حیدر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیزپاکستانیز ہوں گے۔

رضا ربانی کھر کو تجارت اور مہر ارشاد احمد سیال کو بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان مل گیا۔ نوابزادہ افتخار احمد خان کو امور کشمیرکا قلمدان سونپ دیا گیا۔

FEDERAL CABINET

PM SHAHBAZ SHARIF

Tabool ads will show in this div