آپ کو ہدایت مل گئی مبارک ہو مگر ہمیں ولن مت بنائیں

عبداللّٰہ قریشی کے میوزک انڈسٹری چھوڑنے پر نتاشہ بیگ کا ردعمل

عبداللّٰہ قریشی کے میوزک انڈسٹری چھوڑنے کے فیصلے پر گلوکارہ نتاشہ بیگ نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری شئیر کرتے ہوئے نتاشہ بیگ نے کہا کہ میں نے کبھی ان گلوکاروں اور اداکاروں کو نہیں سراہا جنہوں نے شعور اور ہدایت کے نام پر اپنا کیرئر چھوڑ دیا کیونکہ یہ انڈسٹری سے جڑے ہوئے غلط تاثر کوصحیح ثابت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹھیک ہے آپ کو ہدایت مل گئی ہے بہت بہت مبارک ہو، آگے بڑھیں مگر اس سارے عمل میں ہمیں ایک ولن اور گناہ گار انسان ظاہر مت کریں۔

نتاشہ بیگ نے کہا آپ کا عمل ایسا ہوسکتا ہے جسے اسلام پسند نہیں کرتا مگر موسیقی کی بات الگ ہے، یہ خدا کا تحفہ ہے، موسیقی کا گناہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Pakistani Singer

Abdullah Qureshi

Natasha Baig

SAMAA MUSIC

samaa life style

Fahad Oct 07, 2022 11:12am
لبرل ہمیشہ روتے رہے گے اسلام بڑھتا رہے گا موسیقی
Asia Anas Atallah Oct 07, 2022 12:17pm
اللہ آپ کو بھی ہدایت دے آمین
Asia Anas Atallah Oct 07, 2022 12:17pm
اللہ آپ کو بھی ہدایت دے آمین
M Imran Rashid Oct 07, 2022 06:46pm
کبھی فرصت ملے تو دین کو بھی ایسی محبت سے پڑھ لیں، جیسے میوزک کو پڑھتے ہیں۔ جذبات میں آ کے ایک درست کام کو غلط کہنے سے نقصان آپ کا ہے
M. Amjad Oct 07, 2022 10:29pm
@Asia Anas Atallah, ہدایت بھی نصیب سے ملتی ہے، اس کی بکواس سن کر ایسا لگتا ہے کہ اس کو بھی ملے گی؟
Tabool ads will show in this div