دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے حاصل آمدنی کے حوالے سے بڑا اعلان

پاکستان کی نئی آنے والی فلم کے پہلے دن کی آمدنی سیلاب متاثرین کو عطیہ کی جائے گی۔ فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی تشہیر بھی سیلاب متاثرین سے اظہار یک جہتی کی وجہ سے نہیں کی جارہی ہے ، فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت

پاکستان کی نئی آنے والی پنجابی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اس وقت نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے جب ملک کا ایک بڑا حصہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے ۔ ملک میں آنے والے تاریخ کے بدترین سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی مدد کے لیے فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے اعلان کیا۔ عمارہ حکمت نے کہا کہ فلم کی پہلے دن باکس آفس پر ہونے والے بزنس کو عطیہ کیا جائے گا۔

ٹویٹر پر ایک فین کی جانب سے فلم کی پروڈیوسرعمارہ سے یہ بھی فرمائش کی گئی کہ فلم کی تشہیر نہیں کی گئی اور فلم کی مرکزی کردار مکھو پروموشن میں دکھائی نہیں دے رہیں ۔

جس پر عمارہ نے جواب دیا کہ اس ہفتے آپ ماہرہ خان اور فواد خان کو ایک ساتھ دیکھے گے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ سیلاب سے متاثرین کے غم میں ان کا ساتھ دینے کے لیے ہم نے فلم کی پروموشن نہیں کی ۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ انٹرویوز کے دوران فلم کی مکھو یعنی ماہرہ خان یہاں نہیں تھیں ۔ تاہم اب وہ یہاں ہیں اور وہ فواد کے ساتھ نظر بھی آئیں گی ۔

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ پنجابی زبان میں پیش کی جارہی ہے ۔ پاکستان کی یہ میگا بجٹ فلم 13 اکتوبر سے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے ۔ فلم دیکھنے کے لیے پیشگی ٹکٹ بکنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

Mahira Khan

Pakistani cinema

FAWAD KHAN

The Legend of Maula Jatt

FLOOD 2022

PAKISTAN FLOOD

Tabool ads will show in this div