امریکا میں لاپتہ بھارتی خاندان قتل،لاشیں برآمد

اغواکی سی سی ٹی وی ویڈیو آگئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔ ان کی لاشیں پولیس نے برآمد کرلی ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق مارے جانے والے افراد کی لاشیں ریاست کیلی فورنیا کی مرسیڈ کاؤنٹی میں انڈیانا اور ہچن سن روڈ کے نزدیک جنگل سے ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق 39 سالہ امن دیپ سنگھ،36 سالہ جسدیپ سنگھ،27 سالہ جسلین کور اور 8 ماہ کی اروہی ڈہری کو پیر کو اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس نے جائےوقوعہ کےنزدیک سی سی ٹی وی ویڈیو کا جائزہ لیا جس میں ایک مشتبہ شخص کو مقتول خاندان کو ٹرک میں سوار ہونے کے لیے مجبور کیا جارہا ہے۔

پولیس کو پیر کو لاپتہ ہونےوالے بھارتی خاندان کے موبائل فونز سڑک پر پڑے ہوئے مل گئے تھے۔

پولیس کے مطابق جس شخص کو حراست میں لیا گیا ہے اس کو 2005 میں ڈکیتی کے جرم میں سزا ہوئی تھی اور یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ حالیہ جرم میں اکیلا ہو۔

Tabool ads will show in this div