تھائی لینڈ کے ڈے کیئرسینٹر میں فائرنگ،23 بچوں سمیت 35 افراد قتل

حملہ آورکوپچھلے سال منشیات کے استعمال کے جرم میں نوکری سے برخاست کردیا گیا تھا

تھائی لینڈ میں سابق پولیس افسر نے فائرنگ کرکے 35 افراد قتل کردئیے۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق سابق پولیس افسر پانیا کھبراب نے نونگ بوا لام پھو صوبے میں قائم چائلڈ کئیرسینٹر پر حملہ کردیا۔ اس کے پاس شارٹ گن،پسٹل اور چاقو تھا۔

حملہ آور نے چائلڈ کیئرسینٹر پر حملے میں35 افراد کو قتل کردیا جن میں 23 بچے بھی شامل ہیں۔اس واقعے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے اس کے بعد اپنے گھر جاکر اپنی بیوی اور بچے کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا اور خودکشی کرلی۔

صوبے کے پولیس کرنل جکاکا پات نے بتایا کہ پولیس کے سابق لیفٹیننٹ کرنل کو پچھلے سال منشیات کے استعمال کے جرم میں نوکری سے برخاست کردیا گیا تھا۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم پرایات چن و چھا نے پولیس چیف کو واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

اس واقعے کو تھائی لینڈ کی تاریخ میں بڑے پیمانے پر ہونےوالے قتل عام کی بدترین مثال قرار دیا جارہا ہے۔

thailand

Tabool ads will show in this div