نورا فتحی فیفا ورلڈ کپ 2022 کے تھیم سانگ میں نظر آئیں گی
فیفا ورلڈ کپ کے تھیم سانگ Light the Sky میں بھارتی ایکٹریس نورا فتحیٰ پرفارم کررہی ہیں ۔ نورا نے اپنی بڑی کامیابی کے حوالے سے انسٹاگرام پر آگاہ کیا ۔
بالی وڈ اداکارہ اور ڈانسرنورا فیفا ورلڈ کپ 2022 کے تھیم سانگ میں پرفارم کرتی دکھائی دیں گیں۔
نورا کولمبین گلوکارہ شکیرا اورامریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز جیسے سپر اسٹارز کی فہرست میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی اداکارہ ہوں گیں جو فیفا ورلڈکپ 2022 میں بھارت کی نمائندگی کریں گیں۔
اس کے علاوہ وہ فیفا کی میوزک ویڈیو میں بھی نظر آئیں گی۔ دسمبر 2022 میں وہ یہ تھیم سانگ گائیں گی اور اس پر پرفارم کریں گی ۔ نورا وہ واحد اداکارہ ہیں جو دسمبر 2022 میں فیفا اسٹیج پر ہندوستان کی نمائندگی کرنے جارہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نورا فیفا کی اختتامی تقریب میں بھی پرفارم کریں گی۔
حال ہی میں نورا بالی وڈ کی نئی فلم Thank God کے گانے Manike کی میوزک ویڈیو میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ نظر آئیں۔ یہ ری مکس سانگ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ یوٹیوب کے میوزک چارٹ پر بھی یہ گانا نمبر 1 پر ٹرینڈنگ کر رہا ہے۔
نورا فتحی اس وقت جھلک دکھلا جا سیزن 10 میں جج کے طور پر بھی نظر آ رہی ہیں۔
7 اکتوبر 2022 کو فیفا کا تھیم سانگ Light the Sky ی کو ریلیز کیا جارہا ہے۔