انتخابات سیاسی تقسیم اور کشیدگی کم کرسکتےہیں، ڈاکٹر عارف علوی

انتخابات مسائل کا حل ہوتے ہیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انتخابات مسائل کا حل ہوتے ہیں اوریہ سیاسی تقسیم اور کشیدگی کو کم کرسکتے ہیں۔

جمعرات کو اسلام آباد میں صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سینئرصحافیوں سے ملاقات کی۔

اس دوران صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت اوراپوزیشن میں کشیدگی کم کرانےکی کوششیں کرتا رہوں گا تاہم یہ کوششیں کامیاب ہوں گی یا نہیں،اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

صدرمملکت نے کہا کہ میں بروکرنہیں لیکن کشیدگی کےخاتمےکی کوششیں جاری رکھی جاسکتی ہیں، خاندان کے جھگڑے بھی بعض اوقات کوشش کے باوجود ختم نہیں ہوسکتے۔

صدر سے سوال کیا گیا کہ ملک میں کیا جلد انتخابات مسائل کا حل ہیں؟ اس پر انھوں نے جواب دیا کہ انتخابات مسائل کا حل ہوتے ہیں اورانتخابات سیاسی تقسیم اور کشیدگی کو کم کرسکتے ہیں۔

اپنے خطاب کے حوالے سے صدرمملکت نے کہا کہ آج کےخطاب میں بھی قومی اتفاق رائےپر زور دوں گا۔

تحریک انصاف سے متعلق صدرمملکت کا کہنا تھا کہ میری سابقہ پارٹی آزادانہ حیثیت اور سوچ رکھتی ہے،سابقہ تعلق کی بنیاد پر اس پر اثرانداز نہیں ہوسکتا تاہم کرپشن کے خلاف آوازبلند ہوتی رہنا چاہیے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی واضح کیا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت اس ہی سوچ کے تحت تھی تاہم ملک میں سیاسی کشیدگی کا ذمہ دارکون ہے،اس پرکچھ نہیں کہہ سکتا۔

Dr Arif Alvi

president arif alvi

Tabool ads will show in this div