ویمن ٹی20 ایشیا کپ،پاکستان کی ٹیم کو اپ سیٹ شکست

تھائی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو چار وکٹ سے ہرادیا

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ تھائی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو چار وکٹ سے ہرادیا۔

جمعرات کوسلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 116 رنز اسکور کئے۔

تھائی لینڈ نے 117 رنز کا ہدف شروع کیا تو نتھاکن چنتھم نے 51 گیندوں پر 61 رنز بنائے۔

تھائی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گیند قبل ہی 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف عبورکرلیا۔

آخری اوور میں تھائی لینڈ کو جیت کے لیے 10 رنز درکار تھے تاہم پاکستانی بالر ڈیانا بیگ ان 10 رنز کا دفاع نہ کرسکیں۔

تھائی لینڈ کے کھلاڑیوں نے اس بڑی کامیابی پر زبردست جشن منایا۔اس فارمیٹ میں تھائی لینڈ کی پاکستان کے خلاف یہ پہلی فتح ہے۔

PAKISTAN WOMEN'S CRICKET TEAM

Tabool ads will show in this div