حکومت فوج بلانے اور آرٹیکل 245 لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، شیخ رشید

فوج کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائےگی، سابق وزیرداخلہ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فوج بلانے اور آرٹیکل 245 لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پرگولی نہیں چلائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے لوگوں نے محصور ہونے کے خوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کردیا ہے، حکومت اسلام آباد کے 25 لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کرے گی تو لوگ اسلام آباد کے اندر سے اور مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بیلٹ کے مقابلے میں بُلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دےگا، تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہو جائے گی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کنٹینر راستے نہیں روک سکتے، حکومت فوج بلانے اور آرٹیکل 245 لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائے گی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ فوج سب کو مذاکرات کی میز پرلائے گی اور صاف شفاف الیکشن کرائے گی، اور آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اور فوری الیکشن ہونے چاہیے۔

ARMY CHIEF

Sheikh Rasheed Ahmed

shiekh rasheed

Tabool ads will show in this div