بابراعظم نے سہ ملکی سیریز سے اچھی توقعات وابستہ کرلیں

ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف سہہ ملکی سیریز کے میچز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے معاونت کریں گے۔

کرائسٹ چرچ میں جمعرات کو سہ ملکی ٹی 20 سیریز سے قبل میڈیا سے بات کرتےہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔ قومی کپتان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں سخت حریف ثابت ہوتی ہے کیوں کہ ان کے پاس کین ولیمسین، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ جیسے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں،یہاں کی باؤنسی پچز پر کھیلنے سے ورلڈ کپ کی تیاری ہوگی۔

بابراعظم نے گذشتہ سیریز سے متعلق بتایا کہ انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے مختلف کمبی نیشن آزمائے، جس سے اپنی خامیوں اور خوبیوں کا اندازہ ہوا۔

pakistan cricket team

Babar Azam

Tabool ads will show in this div