پاک انگلینڈ ٹی 20سیریز، تماشائیوں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم

پاکستان کرکٹ بورڈ کو مالا مال کردیا

پاکستان اور انگلینڈ کی حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز نے شائقین کے حوالے سے نئے ریکارڈ قائم کردئیے۔

ٹی 20 سیریز میں کراچی کے بعد لاہوریوں نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو مالا مال کردیا ہے۔

لاہور میں ہونے والے تینوں ٹی 20 میچز میں 63 ہزار 45 لاہوریوں نے قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔ اس میں سے 4۔99 فیصد شائقین کرکٹ نے لاہور قذافی اسٹیڈیم میں تینوں دن میچ دیکھا۔

پانچویں ٹی 20 میچ میں 20ہزار969 تماشائی،چھٹے میچ میں 21 ہزار 76 تماشائی جبکہ ساتویں ٹی 20 میچ میں 21 ہزار 100 شائقین کرکٹ نے لاہور میں میچ دیکھا۔

کراچی کے چاروں ٹی 20 میچز میں کل 1 لاکھ 26 ہزار 550 شائقین نے میچز دیکھے۔

7 ٹی 20 میچز میں 1 لاکھ89ہزار595 شائقین کرکٹ نے کراچی اور لاہور میں میچز دیکھے۔

پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اس سے پہلے اتنی بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ نے میچز نہیں دیکھے۔

PAKISTAN ENGLAND SERIES

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div