حرمین شریفین میں بزرگوں کی سہولت کیلئے ”توقیر“ پروگرام کا آغاز

شیخ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس نے اس پروگرام کا افتتاح کیا

حرمین شریفین میں بزرگوں کی سہولت کیلئے ”توقیر“ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مکہ مکرمہ میں حرمین شریفین امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس نے اس پروگرام کا افتتاح کیا۔

حرمین شریفین اتھارٹی نے یہ سہولت بزرگ زائرین کے لیے شروع کی ہے۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام میں سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات فراہم کرکے معمر افراد کو کئی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ان خدمات میں معمر افراد کی ادائیگی عبادت میں آسانی پیدا کرنا، ان کو آرام پہنچانا اورانہیں خوش و خرم رکھنے کا بندوبست کرکے ان کی زیارتوں کو یادگار بنانا شامل ہے۔

SAUDIA ARABIA

Tabool ads will show in this div