کراچی:سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن

پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی کے علاقے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ اور اطراف میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کرلیے۔

پولیس کے مطابق گلستان جوہر پہلوان گوٹھ اور اطراف میں آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود رہی۔

اس دوران گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری رہا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق سرچ آپریشن سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔ اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردئیے گئے۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن مکمل ہونے اور گھر گھر تلاشی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن سے غیر قانونی اسلحہ اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار افراد جرائم کی کن وارداتوں میں ملوث ہیں، جن کی نشاندہی پر اہم گرفتاریوں کا امکان ہے۔

KARACHI OPERATION

search operation

KARACHI CRIME

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div