اتحادی جماعتوں کا اسلام آباد پر یلغار کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے،حکمران اتحاد

حکمران اتحاد کے رہنماؤں نے تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد پر یلغارکی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے اجلاس میں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

اجلاس میں اتحادی رہنماؤں نے وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اظہاراعتماد اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے نمٹنے کیلئے حکومتی فیصلوں کا ساتھ دیں گے۔

شرکاء نے ملک کی سیاسی ، داخلی اور معاشی صورتحال پر غورکیا۔ پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کی قیادت نے اتفاق کیا ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے آڈیو لیکس اورغیرملکی سائفر پر پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سائفر کے معاملہ پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

شرکاء نے قومی سلامتی کے خلاف سازش، سائفر میں ردوبدل کی تحقیقات کی حمایت کی ہے۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ اداروں کو آئین کی راہ سے ہٹانے والا غدار، سازشی اور فسادی ہے۔ آئین شکن کو قانونی نکیل ڈالنا خود آئین کا تقاضا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں عمران خان کی آلہ کار بننے سے باز رہیں۔ وزیراعظم اور اتحادی جماعتوں نے بجلی کی قیمت میں کمی یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

شرکاء نے افواج پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا پر مہم کی شدید مذمت کی جبکہ اسحاق ڈارکی وطن واپسی کو بھی ملکی معیشت کیلئےاحسن اقدام قراردیا گیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ افسوس ہے ایسا شخص وزیراعظم تھا جسے ملک اور اداروں کی پروا نہیں، عمران خان اقتدار کی ہوس میں پاگل ہوچکا، ریاستی اداروں کو ہدف بنانا افسوسناک ہے۔

PTI

federal government

PDM

رضوان علی سومرو Oct 06, 2022 10:09am
اقتدار کی ہوس میں کون پاگل ہوا کیسز کون ختم کروارہاہے پوری قوم جانتی ہے اپ بے نقاب ہوچکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Tabool ads will show in this div