خواتین ایتھلیٹس کے ساتھ جنسی زیادتیوں پر کوچ کو 109 برس قید

زیادتی کا نشانہ بننے والی اتھلیٹس میں ایک 13 سال کی بچی بھی شامل ہے

برازیل میں خواتین ایتھلیٹس کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں ان کے سابق کوچ کو 109 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ بیرنارڈو ڈو کیمپو کی عدالت نے قومی جمناسٹک ٹیم کے سابق کوچ فرنانڈو لوپیز کو ایک کم سن کھلاڑی سمیت 4 خواتین ایتھلیٹس کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیا ہے۔

عدالت نے فرنانڈو لوپیز کو 109 برس قید کی سزا سنائی ہے، سزا کے خلاف اپیل کی صورت میں بھی فرنانڈو لوپیز جیل میں ہی رہیں گے۔

فرنانڈو لوپیز کے خلاف 2016 میں ایک نوجوان ایتھلیٹ کے والدین کی جانب سے شکایت سامنے آئی تھی ، جس پر انہیں قومی جمناسٹک ٹیم سے نکال دیا گیا تھا۔

مزید خواتین ایتھلیٹس سامنے اور معاملہ عدالت میں جانے کے بعد فرنانڈو لوپیز پر 2019 میں جمناسٹک سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصے لینے پر تاحیات پابندی بھی عائد کر دی گئی تھی۔

109 years in prison for rape

Tabool ads will show in this div